11

چوری کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں بدستور جاری،گوادر پولیس

گوادر(گدروشیاپوائنٹ)ایس ایس پی گوادر محمد جواد طارق کی ہدایات پر زیر نگرانی ڈی ایس پی چاکر خان، ایس ایچ او گوادر طلال جان گچکی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ دنوں گن پوائنٹ پر ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازم شوکت حسین سے اس کی تنخواہ کے پیسے چھیننے والے اور گزشتہ شب پشکان ایونیو پر کریم نامی شخص سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی شناخت شاہ جہاں ولد داد جان قوم بلوچ سکنہ سری کہن کیچ اور حمزہ ولد اللہ بخش قوم بلوچ سکنہ سری کہن کیچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جن کیخلاف مقدمہ فرد نمبر 85/23 بجرم زیر دفعہ 392ت پ درج کر کے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا ایک پسٹل اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے مزید تحقیقات کاعمل جاری ہے. جبکہ ایک اور کاروائی میں جنت مارکیٹ میں شٹر توڑنے والے گینگ کے سربراہ بلال عرف شہباز ولد عبدالحکیم قوم بلوچ سکنہ پنجگور حال نیو ٹاؤن گوادر کو بھی گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کر کے مزید تحقیقات جاری ہے۔ عوام سے گزارش کیا جاتا ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے اور اپنے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں