11

تفتان میں مہنگائی تھم نہ سکی

تفتان(گدروشیاپوائنٹ)ملک میں آٹا تو سستا ھو گیا لیکن تفتان میں روٹی کون سستا کرے گا. دیگر علاقوں کی نسبت تفتان میں مہنگائی تھم نہ سکی ہر نان بائی سبزی فروش اور دوکاندار نے اپنے مرضی سے ریٹ بڑھنا شروع کر دی ہے. سبزی. دال گوشت. چینی .داش والے ہر ایک دوسرے سے مہنگائی میں بازی لے جانے میں لگے ہیں دوسری جانب ملک میں بیس کلو آٹے کی قیمتوں میں پانچ سو روپے کی نمایاں کمی آئی ہے لیکن تفتان میں داش والے روٹی کے بجائے شہریوں کو پاپڑ نما کم وزن کے روٹی 30 روپے میں دے رہے ہیں جس سے مزدور و دیہاڑی دار طبقہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے تفتان کے سماجی حلقوں نے مقامی انتظامیہ سے تفتان میں خوساختہ مہنگائی اور روٹی کے وزن کم اور مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں