18

محکمہ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کا پنشن کی عدم ادائیگی پر محکمہ ریلوے کے خلاف نیشنل بینک کے سامنے مظاہرہ، ریلوے حکام کو ادائیگی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

نوکنڈی(گدروشیاپوائنٹ/ظفر بلوچ)نوکنڈی کے پچاس مرد اور 30کے قریب خواتین ریٹائرڈ ملازمین کا نام مئی کے مہینے کے پنشن لسٹ میں شامل نہ کرنے پر ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین نے نیشنل بینک کے سامنے مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہریں نے کہا کہ وہ زندہ اور حیات ہیں ان کے انگھوٹوں کا تصدیق بھی ہوچکا ہے لیکن ان کا نام پنشن لسٹ سے خارج کیا گیا ہے اس کے علاوہ کہیں ملازمین جو ریٹائرڈ ہوچکے ہیں مگر انہیں تاحال فنڈز،چھٹیوں کے پیسے جی پی فنڈز وغیرہ نہیں دیئے گئے ہیں جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کا انحصار اور گزر بسر صرف پنشن کے سہارے چل رہاہیں جیسے بھی بند کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے مظاہرین نے کہا وہ محکمہ ریلوے کو ایک ہفتے کا مہلت دیتے ہیں کہ وہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کریں بصورت دیگر وہ احتجاج کرکے ٹرین کو روک دیینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں