17

کلی کوئی خان کے لیے پختہ سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کئے اور قبائلیت کی بنیاد پر اپنے آدمی میر احمد کو سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا مذکورہ ٹھیکیدار کے پاس تعمیراتی مشینری دستیاب نہیں،یونین کونسل صدر

دالبندین(گدروشیاپوائنٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و یونین کونسل صدر تھری دالبندین کے جنرل کونسلر حاجی عبدالرحمان ریکی نے پریس کلب دالبندین میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ انہوں نے ہر وقت اپنے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے یونین کونسل تھری وارڈ تھری کے باشعور عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ انھیں ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے حاجی عبدالرحمان ریکی نے کہا کہ ایم پی اے چاغی میر محمد عارف محمد حسنی نے کلی حاجی خدابخش ریکی اور کلی کوئی خان کے لیے پختہ سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کئے اور قبائلیت کی بنیاد پر اپنے آدمی میر احمد کو سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا مذکورہ ٹھیکیدار کے پاس تعمیراتی مشینری دستیاب نہیں اس لئے مذکورہ ٹھیکیدار کام کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور ہمارے مذکورہ کلیوں کے اوپر احسان جتا رہا ہے جو کہ افسوسناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے چاغی میر محمد عارف محمد حسنی جو کہ خود ایماندار شخصیت ہیں مگر ان کے مخصوص ٹھیکیدار کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا گو کہ ان کا صرف ایک ہی ووٹ ہے مگر یہی ایک ووٹ سب پر بھاری ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں