9

ہم قبائلی اور پر امن لوگ ہیں ہمارا کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں،پریس کانفرنس

دالبندین (گدروشیاپوائنٹ)گردی جنگل کے رہائشی قبائلی معتبرین سردار علی احمد محمد حسنی حاجی صالح محمد محمد حسنی محمد خان محمد حسنی اللہ نظر محمد حسنی محبوب محمد حسنی اور دیگر نے دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چاغی علاقے میں امن و امان کو قابو کرنے کے بجائے شریف لوگوں کے گھروں پر نہ صرف بلاوجہ چھاپے مار رہی ہے بلکہ اس سے پہلے کہی مرتبہ ہمارے گھروں پر چھاپے مار کر ہمارے لوگوں کو گرفتار کرکے ان پر بدترین تشدد کیا لیکن ان سے ایک چیز بھی برآمد نہ کرسکی اب تیسری مرتبہ گزشتہ شب ہمارے گھر پر آدھی رات میں اپنے فورس کے ساتھ چوروں کی طرح داخل ہوا اور گھر میں موجود ٹی وی اور دیگر ضروری سامان جو توڑ پھوڑ کی گھر میں موجود ایک ویگو گاڑی گاڑی موٹر سائیکل لائسنس پاسپورٹ سولر سسٹم سمیت دیگر سامان کو لیویز فورس چوروں کی طرح اکھاڑ کر لے گئی معصوم بچوں پر بلا جواز تشدد اور گھر میں خواتین کی بھی احترام نہیں کی جو کہ کسی صورت بھی برداشت نہیں انہوں نے کہا کہ ہم قبائلی اور پر امن لوگ ہیں ہمارا کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں البتہ ڈپٹی کمشنر جان بوجھ کے علاقے کے پرامن فضا کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کو فوری معطل کرکے قبائلی لوگوں کے گھروں پر بلا جواز چھاپے لگانے کی تحقیقات کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں