9

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فی الفور باعزت رہائی کا مطالبہ،مظاہرین

تحریک نوجوانان اتحاد دالبندین کے زیراہتمام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دالبندین بازار میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھے مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے امریکہ کے خلاف اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حق میں نعرے بازی کی بعد ازاں شرکاء شہید حمید چوک پر جمع ہو گئے اس موقع پر تحریک نوجوانان اتحاد کے چئیرمین حماد چیتا جنرل سیکرٹری شکراللہ ریکی شمس ناروئی عبدالخالق کشانی خبیب ریکی رمضان ریکی مولانا عبدالہادی اور جمیل آحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی گذشتہ 20 سالوں سے امریکی جیل میں صعوبتیں کاٹ رہی ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عالم اسلام بالخصوص پاکستانی حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے فی الفور اپنا کردار ادا کرنی چاہیے مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بے گناہ قید کر دیا گیا ہے ایک مسلم خاتون کی بلاجواز اور عرصہ دراز سے گرفتاری اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم امریکہ کی اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے امریکی حکومت نے عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے موجودہ حکومت امریکہ سے متعلق اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فی الفور باعزت رہائی کا مطالبہ کیا آخر میں مولانا عبدالہادی گورگیج نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں خیریت اور باعزت رہائی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں