21

اوست ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے دروازے، کھڑکی و دیگر چیزیں تقسیم

واشک(گدروشیاپوائنٹ)اوست ویلفیئر آرگنائزیشن ٹیم نے واشک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ ایریاز میں مستحق خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیئے سامان جن میں دروازے اور کھڑکی و دیگر چیزیں تقسیم کی. اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے سروے کے مطابق واشک میں حالیہ سیلاب سے دو سو مکانات مسمار ہو گئے ہیں اس لیئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بلوچ آباد. اہلیان قادر آباد اور دیگر آس پاس ایریاز میں کام کرنے کی ضرورت ہے واشک بلوچستان کا انتہائی پسماندہ ضلع ہے واشک کے باسی تعلیم صحت و تعلیم سمیت ہر لحاظ سے پسماندگی کا شکار ہیں حالیہ سیلاب سے غریب و بے بس خاندان آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا ہے کہ اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کوشش ھیکہ واشک میں سیلاب سے نقصانات کے ازالہ کے حوالے سے مزید کام کریں اور لوگوں کی مشکلات دور کر سکیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں