نصیرآباد(گدروشیاپوائنٹ)نصیر آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز لاجبر خان کاکڑ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن بلوچستان کا واحد گرین بیلٹ ہے جہاں پر زراعت گلہ بانی کے ساتھ ساتھ ماہی گیری کے کاروبار سے کروڑوں روپے کا انکم کمایا جا سکتا ہے سیم و تھور والی زمینوں جو ناقابل کاشت ہیں ان میں مچھلیوں کے تالاب بنا کر لاکھوں من مچھلیوں کی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے اس شعبے کو مزید تقویت دینے کے لیے سنجیدگی سے کام کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے انہیں باوقار طریقے سے روزگار فراہم کیا جا سکے ڈیرہ مراد جمالی میں بلوچستان کی پہلی بنائی جانے والی ہچری سنٹر میں سالانہ لاکھوں کی تعداد میں مختلف اقسام کی مچھلیوں کے بیج پروڈیوس کیے جاتے ہیں زمینداروں اور کاشتکاروں کو دیگر فصلات کی ساتھ ساتھ مچھلیوں کی افزائش کیلئے بھی آگے آنا ہوگا تاکہ صوبے بھر کی عوام کے لیے مچھلیوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔ کیا اس موقع پر بابو غلام علی محمد حسنی بھی موجود تھے۔
