پنجگور(گدروشیاپوائنٹ)ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو نے لوکل سرٹیفکیٹ ڈیٹا بیس منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا
آئی ٹی سیکشن کے آفیسر جعفر صمد نے سسٹم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور دیگر شرکاء کو بریف کیا اور کہا کہ لوکل سرٹیفکیٹ ڈیٹا بیس منجمنٹ سسٹم کے لیے ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو نے بھرپور تعاون کیا اور ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں سے آج پنجگور ایک جدید سسٹم سے منسلک ہہوچکا ہے جو شہریوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا سبب بنے گا اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو نے کہا کہ یہ سسٹم پنجگور سمیت 22 اضلاع میں کام کررہا ہے جو حوصلہ افزا نتائج کا حامل ہے جس سے تقریباً جعلی لوکل سرٹیفکیٹ کا حصول ناممکن ہوگا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مشکلات کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور دستیاب وسائل میں رہ کر ہر ممکن اقدامات کررہی ہے تاکہ شہریوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا ہوسکیں اس موقعے پر آئی ٹی آفیسر جعفر صمد نے کہا کہ فیمیل کے لیے دو دن مختص ہیں لوکل سرٹیفکیٹ ڈیٹا بیس منجمبٹ سسٹم کے تحت شہریوں کو کافی ریلف ملے گا جو پہلے لوکل سرٹیفکیٹ کے لیے مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبورہوتے تھے۔اس موقعے پر آٹی ٹی سیکشن کے سربراہ جعفرصمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الیاس شاد ، اے سی گوارگو آغا ظفر علی ، ایجوکیشن آفیسر محمد جان، ڈائریکٹر ایم ایم ڈی عتیق الرحمن، ریونیو سپرنٹنڈنٹ فضل محمد فنانس آفیسر خدا رحم بلوچ سپرنٹینڈنٹ صابر علی اور دیگر موجود تھے.
