لسبیلہ(گدروشیاپوائنٹ)ضلع کونسل لسبیلہ کے چیئرمین سردار عبدالرشید پھورائی نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی لسبیلہ قمر الدین بلوچ ۔آرگینک کاٹن سپروائزر لسبیلہ سید حیدر عباس نقوی کے ہمراہ WWF محکمہ زراعت توسیعی اور کیبی CABI کے اشتراک سے بنائی گئی. بائیو کنٹرول لیب اور محکمہ زراعت توسیعی WWF کے تعاون سے مختلف اقسام کے کپاس کے بیچ کی کاشتکاری کا معائنہ کیا ، دورے کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی لسبیلہ قمر الدین بلوچ ۔آرگینک کاٹن پروگرام کے سپروائزر لسبیلہ سید حیدر عباس نقوی نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی کو پروجیکٹ کے متعلق تفصیلی بریفینگ دی اور اس دوران سردار عبدالرشید پھورائی نے کہا کہ نامیاتی کپاس کاشت کے بے شمار فوائد ہیں اور لسبیلہ کے ماحول کے مطابق اچھی پیداوری صلاحیت کی حامل ہیں انہوں نے کہا کہ جدید بائیو کنٹرول لیب کا قیام بھی ایک بہترین عمل ہے جس سے مقامی زمینداروں کو فائدہ پہنچے گا ، چیئرمین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی نے کئی سالوں سے زیر تعمیر سبزی منڈی کا بھی معائنہ کیا ان کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی کے پروجیکٹ کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا.
