لسبیلہ(گدروشیاپوائنٹ)اقلیتی کمیشن بلوچستان کے چیئرمین و جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مکھی شام لال لاسی نے اوتھل میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جڑا نوالہ میں مسیح برادری پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے گئے ہیں چرچوں ودیگر عبادتوں گاہوں اور کتابوں کو جلایا گیا اور بے حرمتی کی گئی جو ایک شرمناک واقعہ ہے چیف آف آرمی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حکمران اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کریں سندھ میں اقلیتی برادری کو ڈاکوں اغواء کرکے تنگ کررہے ہیں اور اقلیتی برادری خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے نگراں حکومت بلوچستان میں جے یو آئی کا بھی حق بنتا ہے کہ وزراتیں ملنی چاہیئے۔
