8

ڈیرہ مرادجمالی،اقوام متحدہ برائےخواتین کےزیراہتمام سیمینارکاانعقاد

ڈیرہ مرادجمالی(گدروشیاپوائنٹ)ترقی فاونڈیشن کےتعاون سے اقوام متحدہ برائے خواتین کے زیراہتمام اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں
“Anti-Rape (investigation and trial) act 2021”
کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ چئیرمین ضلع کونسل نصیرآباد حاجی فرید الحق لہڑی تھے۔
سمینار میں سکولز کےطلبا اور طالبات نے خواتین پر ہونے والے تشدد کے بارے میں خاکے پیش کئے جبکہ مقامی فنکاروں نے خواتین کے حوالے سے گیت گائے سیمینار کے شرکاء سے ڈسٹرکٹ چئیرمین ضلع کونسل نصیرآباد حاجی فرید الحق لہڑی اور ترقی فاونڈیشن کے پروجیکٹ آفیسر نعیم کاکڑ۔میڈم کوثر سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کےخلاف تشدد پر آگاہی کی مہم شروع کرنا ناگزیر ہے تاکہ خواتین پر ہونے والے تشدد کو روکا جاسکے ہےاور خواتین کے حقوق کےحوالے سے آگاہی دینا ہے۔اس کے لئے عملی اقدامات کرنا ہونگے انہوں نے کہا کہ عورتوں پر تشدد کی بہت سی اقسام ہی جن میں جسمانی تشدد،نفسیاتی استحصال،مالی تنگی ،گالی گلوچ کرنا ،ہراساں کرنا شامل ہے۔یہ تشدد شوہر ، سسرال ، خاندان والو ، جاننے والو اور اجنبیوں کی طرف سے بھی ہوسکتا ہے۔گھریلو تشدد کو خاص طور پر پاکستان میں اگنور کیا جاتا ہے ہمارے ملک میں خواتین کو چپ رہنے کے لئے کہا جاتا ہے اور بہت سے کیسز میں عورتیں خود بھی نہیں گھریلو تشدد رپورٹ کرتی کہ خاندان کی بدنامی ہوگی۔18ویں ترامیم کے بعد بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان ڈومیسٹک وائلنس (پریونیش اینڈ پروٹیکشن )ایکٹ 2014 منظورکیا ہے 2014کا ایکٹ فوجداری اور تعزیری قانون کے زمرے میں آتا ہے یہ صوبے کے قبائلی علاقوں کوچھوڑ کرپورےبلوچستان میں قابل عمل ہے 2014کے ایکٹ کا مقصد آئین پاکستان 1973کے تحت درج خواتین اور مردوں کے وقار کے بنیادی حق کو برقرار رکھنا ہے اور ایسے موثر طریقہ کار اور اقدامات مرتب کرتا ہے جن پرصحیح طریقے سے عمل درآمد ہونے گھریلو تشدد کا شکار بننے سے خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ تشدد کا شکار صرف غریب عورت نہیں ہے اچھی خاصی امیر پڑھی لکھی عورتیں بھی گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔عورتوں کو ہمت کرکے آواز اٹھانا ہوگی۔ اورحکومت اداروں اور معاشرے کو انکا ساتھ دینا ہوگا ترقی فاونڈیشن تشدد کا شکار بننے والی خواتین کو مفت میں وکلاء کے ذریعے انصاف کے حصول کے لیے بھی معاونت کررہی ہے. سیمینارمیں ڈسٹرکٹ کونسل کےوائس چیئرمین حاجی اللہ بچایا کھوسہ ۔ترقی فاونڈیشن کے پروجیکٹ آفیسر نعیم کاکڑ، میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کےوائس چیرمین شاہ محمد ہاڑہ ۔ایڈووکیٹ قلندررضا مگسی۔پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو ۔محکمہ پولیس کےسب انسپکٹرجنگی خان۔سید مبارک شاہ۔سیاسی مزہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت مختلف اسکولوں کے طلباطالبات نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں