17

سوراب،گدر چھڈ سناڑی میں کمسن لڑکا حق نواز بورنگ میں گر کر جاں بحق

سوراب(گدروشیاپوائنٹ)گدر چھڈ سناڑی ایریا میں بورنگ میں گرے 9 سالہ حق نواز کو 24 گھنٹے بعدضلعی انتظامیہ،پی ڈی ایم اے اور استاد شکیل احمد ریکی کی مسلسل کوششوں سے مردہ حالت میں بورنگ سے نکال لیا گیا. واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب 9 سالہ حق نواز اپنے بھیڑ بکریوں کو سمبالے ہوئے تھے اچانک سلپ ہونے کے باعث بورنگ میں گر گئے واقعہ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب اللہ موسیٰ خیل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالوہاب ناصر کی سربراہی لیویز فورس کے اہلکار،مقامی بورنگ ایکسپرٹ استاد شکیل احمد ریکی،استاد امان اللہ اور علاقائی لوگ نے امدادی کارروائیاں شروع کئے لیکن 500 فٹ گہری بورنگ میں سہولتیں نہ ہونے کے سبب ریسکیو آپریشن میں کافی مشکلات کا سامنا رہا اور بورنگ ایکسپرٹ استاد شکیل احمد ریکی اپنے ٹیم کے ہمراء کیمرہ و موٹر جگاڑ کے زریعے بچے کو بورنگ سے نکالنے کیلئے لگے رہے ہیں. اپنے ساتھی ایکسپرٹ نثار شیخ کو آٹومیٹک الیکٹرک جگاڑ لانے پر کال کی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے پی ڈے ایم اے حکام کو ریسکیو آپریشن کے لیے بلایا گیا اورہفتے کے روز ریسکیو آپریشن کامیاب ہو گئی اور ضلعی انتظامیہ،پی ڈی ایم اے اور بورنگ ایکسپرٹ کوششوں سے بچے کو مردہ حالت میں بورنگ سے نکال لیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں