صحبت پور(گدروشیاپوائنٹ)ڈسٹرکٹ ٹیچنگ سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی کی ڈاکٹر تصور کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی لوٹ مار واقعہ کے خلاف پاکستان میڈیکل سٹاف فیڈریشن نصیرآباد، لیڈی ہیلتھ ورکرز نصیرآباد اور میڈیکل ڈاکٹرز کی جانب سے سول اسپتال سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں میل، فیمل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے اللہ والا چوک پر شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مقررین ڈاکٹر قدیر احمد ابڑو۔ڈاکٹر محمد نصیر عمرانی۔ڈاکٹر فضل محمد کھوسہ اور ڈاکٹر تصور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس انتظامیہ کی نااہلی کے سبب ڈاکٹرز سمیت شہری اپنے گھروں میں بھی غیر محفوظ ہوکررہ گئے ہیں ڈاکٹر تصور کے گھر میں گھس کر چادر اور چار دیوری کی تقدس کو پامال کیا گیا ہے جوکہ اسلامی اور بلوچی رسم و رواج کی کھلاکھلم خلاف ورزی ہے یہ سرداروں۔ میروں اور معتبرین سمیت معاشرے کے ہرفرد کے لیے باعث لحمہ فکریہ ہے ہم پولیس انتظامیہ کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کریں بصورت دیگر بروز سوموار سے نصیرآباد کے تمام اسپتالوں میں ہڑتال شروع کی جائیگی اور آگئے چل کر یہ احتجاج شدت اختیار کرسکتی ہے جس میں او پی ڈیز کو بند کرنا بھی شامل ہوگا اور صوبے کی سطح پر بھی احتجاج کو وسعت دی جائیگی انہوں نے کہاکہ ہم کمشنر نصیرآباد ڈویژن ۔ڈی آئی جی نصیرآباد رینج اور ایس ایس پی نصیرآباد سے مطالعبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر تصور ڈکیتی واقعہ کے ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائیں اور شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کو یقینی بنایا جائے.
