تربت(گدروشیاپوائنٹ) ایس پی او کے زیراہتمام یورپی یونین اورپی پی اے ایف کے تعاون سے بلوچستان میںپائیداردیہی ترقی وخوشحالی اورروزگارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضلع کیچ اورضلع پنجگورمیں گراسپ (GRASP) پروجیکٹ کا آغازکیا گیاہے،اس حوالے سے بروز سوموارکو تقریب تقسیم چیک کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بلوچستان کے اضلاع کیچ اورپنجگورکے ان زمینداروں کو جو اپنے اپنے علاقوںمیں کھجور،انگور،پیازاورلائیواسٹاک کے حوالے سے کام کررہے ہیں انکو یورپی یونین اورانٹرنیشنل ٹریڈ سینٹرکی فنڈنگ سے اورایس پی او کی جانب سے پانچ لاکھ تا تین کروڑ روپے گرانٹ کے چیک دیئے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی پی پی اے ایف کے ایکٹنگ سی ای او نادر گل بڑیچ ،ڈپٹی کمشنرکیچ اوورنگزیب بادینی،پی پی اے ایف کے پروجیکٹ گراسپ کے آپریشنل لیڈسہیل خان بنگش،آئی ٹی سی کے نمائندے عامرمحمود،وقارعباس،ایس پی اوکے سی ای او عارف مظہر،ایس پی او کے بورڈ آف ممبرززینت یعقوب،ڈاکٹرتاج گچکی اورایس پی او کے ریجنل منیجرمحراب بلوچ نے خطاب کیا۔ پی پی اے ایف کے ایکٹنگ سی ای او نادر گل بڑیچ نے کہاکہ مکران ڈویژن سے میرا پرانا واسطہ ہے ،1993کو یہاں کا دورہ کرکے زچگی کے دوران اموات کی روک تھام اورآگہی کیلئے کام کیا تھا،تربت اورگوادریونیورسٹیزمیں پروگرام منعقد کرائے ہیں اب تربت نے بہت ترقی کرلیا ہے،تربت یونیورسٹی کو دیکھا ہے ،ماڈل سٹی پروجیکٹ اورمکران میڈیکل کالج کو دیکھ کر خوشی ہوئی ،مسائل ضرورہونگے لیکن ترقی کا عمل جاری رہنا چاہئے انہوںنے کہاکہ لوگوں کو اپنے مسائل کا ادارک ہونا چاہئے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کریں پھر ہم جیسے این جی اوز اورادارے انکی مدد کرینگے ،انہوںنے کہاکہ پی پی اے ایف ملک بھر میں بلخصوص بلوچستان اورسندھ میں مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ مکران میں کئی اقسام کی کوالٹی کے کھجورپیداہوتی ہیں ،یہاں کے اورسعودی عرب کے کھجورمیں کوئی فرق نہیں ہے،سعودی عرب اورایران کے کھجوردیگر ملکوں تک جاتی ہیں لیکن مکران بلوچستان کی کھجوروں کو ملک کے دیگر شہروں اوربین الاقوامی مارکیٹ تک پہنچانے کیلئے مقامی زمینداروں کو پکنگ اورکوالٹی پر توجہ دینا ہوگی ،ہمارا ملک نوجوانوں کا ملک ہے حکومت تمام نوجوانوں کو سرکاری ملازمت نہیں دے سکتی ،نوجوان اپنے شہروں اورعلاقوں کے ذرائع آمدن ڈھونڈ کر کام شروع کریں ہم این جی اوز انکی مدد کرینگے کیونکہ غربت کا خاتمہ کیلئے گھروں سے آغازکرناناگزیرہوچکاہے۔ ڈپٹی کمشنرکیچ اورنگزیب بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایس پی او اورپی پی اے ایف کی جانب سے گراسپ پروجیکٹ خوش آئندہے یہاں کے مقامی زمینداروں کو کافی منافع ہورہاہے ،بروقت کسی کی ضرورت پورا کرنااحسن قدم ہے یہ پروجیکٹ نہیں بلکہ ذہن کی تبدیلی ہے اس سے لوگوں کو کاروبارکے نت نئے طریقے ملیں گے اورٹریننگ سے اپنے کاروبارکو جدید طریقوں سے وسعت دے سکیں گے۔تقریب کے موقع پرگراسپ پروجیکٹ کے ایس ایم ایز(SMEs) کی جانب سے اپنے اپنے کھجورکے اسٹال لگا ئے گئے ،اسٹالوں پر پلاسٹک اورڈبوں میں پیک کئے گئے مختلف اقسام کے کھجوررکھے گئے تھے ،مہمانوں نے اسٹالوں کا دورہ کرکے کھجوراورپیکنگ کے حوالے سے زمینداروں سے بریفنگ لی۔تقریب کے نظامت کے فرائض ایس پی او کے پروجیکٹ آفیسر سہیلہ رشید نے سرانجام دیئے اورتمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا،تقریب میں خواتین ایس ایم ایزسمیت دیگرخواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ اس موقع پر ایس پی او کے ریجنل منیجر نبیل احمد بلوچ اور پروگرام منیجر گل افروز سمیت مختلف محکموں اور این جی اوز کے نمائندے موجود تھے.
