پسنی(گدروشیاپوائنٹ)آمدہ اطلاعات کے مطابق کوسٹل ہائی وے گوادر کا پولیس آفیسر اے ایس آئی جاوید علی نامی شخص مقامی ٹرانسپورٹ کے زریعے منشیات گوادر سے کراچی اسمگل کررہا تھا جس کی اطلاع ٹرانسپورٹر نے مقامی پولیس کو کردی۔
زرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس گوادر نے اپنے ہی پیٹی بند پولیس آفیسر کے سامان کی جب تلاشی لی تو وہاں مچھلی کی پیکنک کرنے والی ڈبہ سے 40 کلو گرام چرس برامد ہوئی۔
زرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کوسٹل ہائی وے پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔