10

تربت،زونگ فرنچائز چمپئن شپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

تربت(گدروشیاپوائنٹ)ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی معروف کاروباری و سپورٹس شخصیت اور زونگ فرنچائز مکران کے ہیڈ حاجی شریف شاہ زئی کی سرپرستی میں زونگ فرنچائز چمپئین شپ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 3 کا افتتاحی میچ ڈائمنڈ کرکٹ کلب آبسر اور شاہین کرکٹ کلب شاہی تمپ کے مابین زونگ کرکٹ کلب چاہ سر کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی میونسپل کارپوریشن تربت کے ڈپٹی میئر نثار احمد بلوچ اور زونگ فرنچائز مکران کے حاجی شریف شاہ زئی تھے جسکی نمائندگی ظریف شاہ زئی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

شاہین کرکٹ کلب آبسر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے جس میں ساجد مراد نے 167 بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔ ڈائمنڈ آبسر کی جانب سے خدا بخش اور بشارت لال نے 1, 1 وکٹ حاصل کی ۔ جوابی اننگز میں ڈائمنڈ آبسر کی پوری ٹیم 18.4 اوور میں 168 بنا کر آؤٹ ہوئی جس میں رحمدل واحد 65 رن اور عدنان نعیم 50 رن بنائے ۔ شاہین شاہی تمپ کی جانب سے شہزاد اسلم اور یاسین واحد نے 3, 3 وکٹ حاصل کی۔ مین آف دی میچ ساجد مراد قرار پائے۔اس طرح ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ شاہین کرکٹ کلب شاہی تمپ نے 55 رنزسے جیت لیا۔

اس موقع پر معروف شخصیت لالا نوربخش، ٹھیکدار محمدعصاء، سابق کونسلر حاجی علی احمد۔حاجی نسیم حسین۔ہیڈماسٹرعبدالروف۔ثاقب اسد، کونسلر شوکت سبزل،کونسلر سجادعلی، محمد اقبال ، انجینئر وحید مراد، نعیم واحد اور دیگر سماجی شخصیات موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی میئر نثار احمد، ٹورنامنٹ کے سیکرٹری طارق علی، چاہ سر سکول کے ہیڈماسٹر عبدالرؤف اور زونگ فرنچائز تربت کے نمائندہ ظریف شاہ زئی نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں