تربت (رپورٹ: گدروشیا پوائنٹ)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کیچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ممتاز کاشانی کی قیادت میں محکمہ کی ٹیم نے تربت بازار اور گردونواح کامعائنہ کیا اور معائنے کے دوران تربت شہر کے احاطے میں زائد المیعاد غذائی اشیاء کی موجودگی موقع پر معیاد التاریخ ، خام کھانے کی اشیاء پر غلط لیبلنگ کی روک تھام کے لئے غیر فعال انتظامات ہونے پر 15 ہزار روپے کا جرمانہ عائد ، اسی طر ح بیکرز کی دکانوں پر بسکٹ کی تیاری اور خاتمے کی تاریخ کے بغیر کھلے اجزاء کا استعمال، مٹھائی کی تیاری میں رنگ کاٹ کا استعمال کرنے، احاطے میں غذائی اشیاء کے ساتھ ساتھ چوہوں کے فضلے کی موجودگی اور حشرات کی روک تھام کے لئے ناقص انتظامات ہونے کی بناء پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ایرانی اشیاء کی میعاد التاریخ ،ممنوع غذائی اشیاء کو موقع گے پر تلف کر دیا گیا
شہریوں نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے ضلعی ذمہ داران کو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاء خودونوش خرید کر استعمال کر سکیں۔
فوڈ پوائنٹ کے ملازمین کی ذاتی صفائی ناقص انتظامات، ملازمین کا کام کے دوران ہیرنیٹ کو استعمال نہ کرنے ، ملازمین کے گندے کپڑے اور بڑھے ہوئے ناخن پر سخت تنبیہہ کیا آئندہ صفائی کرنے کو کہا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ممتاز کاشانی نے بتایا نے بتایا کہ تربت شہر میں چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے کی بنیاد پر ایکشن لیا گیا ہے. بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ مضرِ صحت خوراک فروخت کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن لیاجارہا ہے اورعوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کو کسی صورت بھی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
شہر بھی چیکنگ کے دوران کئی لٹر ایکسپائرڈ مشروبات اور مصالحہ جات ، اور ایرانی اشیاء تلف کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر بچوں کی اشیاء میں ملاوٹ اور ایکسپائر ہیں ۔
انہوں دکان داروں کو تنبہ آئندہ اگر انہوں نے ایکسپائری اشیاء ان کی دکانوں میں پائے تو انہیں بھاری جرمانے کے ساتھ دکان سیل کیا جائے گا۔
