9

دالبندین: چاغی ٹریڈرز اینڈ ہول سیل شاپ کاافتتاح

دالبندین(گدروشیاپوائنٹ)انجمن تاجران دالبندین کے صدر حاجی آغا محمد حسنی نے دالبندین میں چاغی ٹریڈرز اینڈ ہول سیل شاپ کا افتتاح کیا اس موقع پر انجمن تاجران کے عہدیداران حافظ محمد اسماعیل گورگیج حاجی عبد الطیف عادل ذاکر حسین عبدالحق بلوچ حاجی ثناء اللہ ساسولی حاجی محمد صادق بوبکزئی دالبندین پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ حیدر عاجز بی این پی کے رہنما حاجی دین جان مینگل خلیل گلشاد الیکشن کمیشن کے اغا عرفان شاہ دلبر آغا دلبر شاہ سمیت دیگر موجود تھے انجمن تاجران کے صدر حاجی آغا محمد حسنی نے کہاکہ اس طرح کے ٹریڈرز اینڈ ہول سیل دکانیں کھولنے کی وجہ سے کاروبار میں مزید اضافہ ہوگا نہی شاپ سے لوگوں کو سہولیات مہیسر آئیگی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا چاغی ٹریڈرز کے منیجر خلیل گلشاد نے کہاکہ ہمارے ہاں پاکستانی کاسمیٹکس بسکٹ خشک فروٹس کے علاؤہ ایرانی افغانی دوبئی عربین چائینیز سمیت دیگر ممالک کے سامان بازار سے بارعایت دستیاب ہونگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں