20

دالبندین: پرنس فہد ہسپتال میں تین روزہ آئی فری کیمپ کاانعقاد

دالبندین(گدروشیاپوائنٹ)اسلامک ریلیف پاکستان کی جانب اور محکمہ ہیلتھ ڈسٹرکٹ چاغی کے تعاون سے ڈسٹرکٹ چاغی کے ہیڈکوارٹر دالبندین پرنس فہد ہسپتال میں تین روزہ آئی فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری آئی کیمپ میں پاکستان کے ماہر امراض چشم ڈاکٹروں نے حصہ لیا اور ٹوٹل 482 مریضوں کے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 120 مریضوں کے ریفریکشن ہوا 59 مریضوں کے آنکھوں کا کامیاب آپریشن بھی کیا گیا اور 31 کے آنکھوں سے ٹانکے نکال دئے گئے اسلامک ریلیف پاکستان نے ڈسٹرکٹ چاغی میں دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ صحت کے مختلف فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے اور خصوصاً آنکھوں کے مفت علاج معالجے میں ہمیشہ سے پیش پیش رہی ہے اسلامک ریلیف چاغی کے کمیونٹی آفیسر حاجی غلام سرور بلوچ نے فری آئی کیمپ کے حوالے سے بتایا کہ ضلع چاغی میں اسلامک ریلیف کی طرف سے اس سے پہلے بھی فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا ہے اور آئندہ بھی اسی طرح کیمپ کا انعقاد کریں گے اور بہت جلد انشا اللہ تحصیل نوکنڈی میں فری آئی کیمپ لگایاجائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں