218

تربت، ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کی صدارت میں ضلع کیچ کے مختلف مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد

تربت(گدروشیاپوائنٹ)ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کی صدارت میں ضلع کیچ کے مختلف مسائل کے حوالے سے اجلاس انکے آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین میرہوتمان بلوچ ،ڈپٹی چیئرمین باہڑ جمیل دشتی ، ڈی ایس پی امام بلوچ، بلوچستان بزنس فورم کے صدر مقبول عالم نوری، جمال مری، کاروباری شخصیت شئے غلام قادر اور دیگر موجود تھے
چیئرمین میر ہوتمان بلوچ اور ڈپٹی چیئرمین باہڑ جمیل نےبتایا کہ شہر میں ضلع کونسل کیچ کی ملکیت پر قابض دکانیں اور کوارٹر میں مقیم لوگ اپنے من مانی سے کرایہ ادا کرتے ہیں ، کوارٹر والا صرف 2ہزار روپے کرایہ دیتے ہیں مارکیٹ ریٹ کے مطابق بہت کم ہیں کم از کم کرایہ 8 سے 10 ہزار ہونی چاہیئے۔ جس پر ڈی سی کیچ حسین جان نے اے ڈی سی کو ہدایت کی کہ بہت جلد ان لوگوں کو بذریعہ نوٹیفکیشن اطلاع دی جائے کہ وہ اپنی دکانوں کو خالی کریں۔

اس موقع پر انجمن تاجران صدر اسحاق دشتی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی دکانیں جن لوگوں کے نام پر الاٹ ہیں۔ وہ خود چلانے کے بجائے دوسروں کو کرایہ پر دے کر دکان داروں کو 10 ہزار روپے کرایہ لیا جاتا ہے اور سرکاری خزانے کو 2 ہزار روپے جمع کرائے جاتے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے کہا ان لوگوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر کیچ نے متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ جہاں جہاں سرکاری اراضی پر دکان بنا رہے ہیں انہیں مسمار کرکے ان کے خلاف سرکاری مدعی پر ایف آئی ار درج کرکے کارروائی شروع کیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن شہر کی صفائی پر کوئی سمجھوتا نہ کرے وہ جلد شہر کو صاف و ستھرا رکھیں اور میں خود اب شہر کی صفائی کا نگرانی کروں گا

بعد ازاں انہوں نے کہا ٹریفک کے مسائل کو شہریوں کے تعاون کے بغیر حل نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اس میں کمی آسکتی ہے ،عوام باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کریں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، جہاں ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ٹریفک مسائل حل ہوسکتے ہیں وہی انسانی جانوں کے ضیاع سے بھی بچا جاسکتا ہے،

اجلاس میں تجاوزات ،پارکنگ مسائل ، شہر کی صفائی، سرکاری دکانیں اور کوارٹر ،سے متعلق بھی باعث کی گئی ،ڈپٹی کمشنر حسین جان نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ہر گز نہ دیں، اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو منور حسین مگسی ، اسسٹنٹ کمشنر تربت حسیب شجاع، ڈسٹرکٹ چیئرمین میر اوتمان بلوچ ، ڈپٹی چیئرمین باہڈ جمیل دشتی ، ڈی ایس پی امام بخش ، تحصیل دار شیرجان دشتی ، ٹریفک پولیس انچارج عبدالرزاق ، انجمن تاجران کیچ کے صدر اسحاق روشن ،
میونسپل کارپوریشن کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں