16

جماعت اہل سنت پا کستان کے مرکزی نا ظم اعلیٰ الحاج پیر خالد سلطان القادری کی کال پر بلوچستان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی ریلیاں

سبی(گدروشیاپوائنٹ)جماعت اہل سنت پا کستان کے مرکزی نا ظم اعلیٰ الحاج پیر خالد سلطان القادری کی کال پر بلوچستان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی ریلیاں

سبی/سانحہ مستونگ کے سوگ میں جامعت اہل سنت پا کستان اور تنظیمات اہل سنت کی کال پر صوبے بھر کی طرح سبی اور گردو نواح میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
سبی/ہڑتال کے با عث شہر کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مرا کز بند ہیں

سبی/مستونگ میں عید میلا دالنبیﷺ کے جلوس پر خود کش حملہ اور عاشقانہ رسول ﷺ کی شہا دت کے خلاف جما عت اہل سنت پا کستان اور تنظیمات اہل سنت کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی

سبی/ریلی کی قیا دت سجا دہ نشین نور پور شریف صاحبزادہ الحاج پیر فقیراللہ جان نقشبندی نے کی ریلی مسجد الحبیب سے نکالی گئی جوکہ شہر کی مختلف شاہرا ہوں سے ہوتی ہوئی سبی پریس کلب پہنچ کر جلسہ کی صورت اختیار کر گئی

سبی/احتجاجی ریلی سے سجا دہ نشین نور پور شریف صاحبزادہ الحاج پیر فقیراللہ جان نقشبندی، حافظ نذر علی القادری، علامہ غلام شبیر الحبیبی، علامہ نثار قادری، مجیب اللہ قادری،علامہ عبدالطیف نقشبندی و دیگر نے خطاب کیا
سبی/مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ مستونگ کے قاتلوں کو فوراََ گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں