گوادر(گدروشیاپوائنٹ)گوادر شہر کو پانی کی سپلائی ایک بار پھر معطل ہوگیا ہے. پانی کے عدم فراہمی کے عوامی شکایت پر بلدیہ وائس چیئرمین ماجد جوہر نے کونسلر شکیل کے ڈی کے ہمراہ مین پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا جس پر معلوم ہوا کہ جی ڈی اے کی جانب سے پانی سپلائی نہیں کی جارہی تھی اور ایئرپورٹ واٹر ٹینکی میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے. ماجد جوہر نے موقع پر ہی اوسیئر پبلک ہیلتھ سے رابطہ کیا جس پر اوسیئر نے کہا کہ جی ڈی اے نے سوڈ ڈیم سے پانی کی سپلائی دوبارہ شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور صبح دوبارہ پانی سپلائی شروع ہوجائے گا.
دوسری جانب ماڈل اسکول پمپنگ اسٹیشن میں پبلک ہیلتھ کے پمپنگ مشین کا شافٹ بھی خراب ہوگیا ہے اور اس کو ٹھیک کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے.