7

صاحب اقتدار اپنے پالیسوں میں نظرثانی کرکے غریب عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے پایہ دار اور مضبوط پالیسی مرتب کریں،واجہ ابوالحسن بلوچ

تربت(گدروشیاپوائنٹ)نیشنل پارٹی کےمرکزی کمیٹی کے رکن و ریجنل سیکرٹری برائے مکران ڈویژن واجہ ابوالحسن بلوچ نے سانحہ مستونگ واقعہ پر اپنے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ مستونگ موجودہ حکمران کےخلاف ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ جس سے معصوم لوگوں کے جانیں ضیاح ہوئے ہیں۔ موجودہ حکمران جوکہ بڑے بڑے دعوے کرتے ہوئے تکتے نہیں ہیں۔ جس کے اپنے قول وفعل میں بڑا تضاد نظر آرہا ہے۔ نیشنل پارٹی اس سنگین اور دلخراش واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں صاحب اقتدار اپنے پالیسوں میں نظرثانی کرکے غریب عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے پایہ دار اور مضبوط پالیسی مرتب کریں۔ ہم اس سانحے میں شہید ہونے والے اہل خانداں کے غم میں برابر شریک ہیں۔ انہوں نےکہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے غریب عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے ایک مستحکم اور مضبوط منصوبہ بندی کریں اور ایسے سرغنہ کے خلاف کاروائی کرکے انہیں کیفردارتک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں