9

پسنی،جاپانی خواتین طائفہ کی پسنی سینڈ آرٹ سرکل کے آرٹسٹوں سے ملاقات

پسنی(گدروشیاپوائنٹ)پسنی سینڈ آرٹ سرکل کے آرٹسٹوں سے ملنے اور اُن کا کام دیکھنے جاپان سے آئے ہوئے خواتین سیاحتی طائفہ نے صادق کریم بخش کی رہنمائی میں زرّین کے دلکش ساحل پر ناموَر سینڈ آرٹسٹ حسین زیب، بہار علی گوھر اور زبیر مختار سے ملاقات کیا، اس موقع پر مذکورہ آرٹسٹوں نے منفرد سینڈ آرٹ میڈیئم بیچ پیٹرن آرٹ جو کہ 10500 مربع فُٹ کے دائرے پہ محیط تھا، بناکر مہمانوں کو خوش آمدید کیا، جاپانی طائفہ نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ھم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اس قدر پسماندہ علاقے میں ایسا ٹیلنٹ بھی ھو سکتا ھے، جاپانی طائفہ جن میں زیادہ تر خواتین وِلاگر شامل تھیں انہوں نے ان آرٹسٹوں کے کام کی بہت تعریف کی اور اس پیٹرن ڈیزائن کو انٹرنیشنل سطح پر وائرل کرنے کا وعدہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں