7

مستونگ کا واقعہ ایک المناک، دردناک اور قومی سانحہ ہے،نثار احمد ملنگ

تربت(گدروشیاپوائنٹ)میونسپل کارپوریشن تربت کے ڈپٹی میئر نثار احمد ملنگ نے اپنے ایک مزمتی بیان میں کہاہےکہ مستونگ کا واقعہ ایک المناک، دردناک اور قومی سانحہ ہے۔ جس مین معصوم قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے اس طرح کے سانحہ اس سے پہلے بھی رونماہوتے رہے ہیں۔ مگر ہمارے حکمران ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ انہوں نےکہا کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے جس کی تدارک ناگریز ہے۔ اس سے واضع ہوتا ہے کہ بلوچستان کے معصوم لوگوں کے جانوں کی نقصان سے ہمارے حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں اگرا نہیں زرا برابر تکلیف ہوتا تو بہتر منصوبہ بندی کرتے اور ایسے شرپسند عناصر کے خلاف مضبوط حکمت عملی اپناتے مگر افسوس کےساتھ کہنا پڑتاہے کہ بلوچستان کے گھمبیر مسائل کی طرف توجہ دینا گوارا نہیں کرتے ہیں۔ اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مستونگ سانحے کے خلاف آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے شر پسند عناصر ک اکھوج لگاکر انہیں کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔ شہداء اور زخموں کی مالی معاونت کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں