8

بلوچستان،سانحہ مستونگ/شخصیات کا اظہار افسوس۔۔۔

کراچی(گدروشیا پوائنٹ) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سنیئر رہنما، سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے مستونگ میں عیدمیلادالنبی کی ریلی پر دہشت گردانہ حملہ اور ہنگو میں نمازجمعہ کے دوران مسجد کے اندربم دھماکہ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
میرعبدالرؤف رند نے ان دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہارکیا اورکہاکہ بے گناہ اورمعصوم لوگوں کو بم حملوں کانشانہ اسلام اور اسلامی تعلیمات کے سراسرمنافی اور دہشت گردی کی بدترین شکل ہے جس کی اسلام کسی صورت اجازت نہیں دیتا، انہوں نے کہاکہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے، مگر انتہائی دکھ کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ ہم نے اسلام اور نبی مہربان حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کو یکسربھلاکر فروعی اختلافات میں الجھ کر مسلمان مسلمان کے جان کا دشمن بن چکاہے، انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان دونوں سانحات کے پس پردہ محرکات اور عناصر کوکھوج لگاکر ان سانحات میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کرے انہوں نے شہداء کی بلندی درجات اورپسماندگان ولواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تربت(گدروشیا پوائنٹ) کیچ یکجہتی پینل کے سربراہ سابق سنیٹر وصوبائی وزیر میر محمد اسلم بلیدی نے اپنے بیان میں آج مستونگ بلوچستان اور ہنگو خیبر پختونخواہ کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوے کہا معصوموں کی جانوں کی ضیاء پر آج بلوچستان اور خیبر پختونخواہ لہو لہان ہین۔ آج کے واقعہ میں شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاء گوں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تربت(گدروشیا پوائنٹ)مکران کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت معتبر میر حاجى بركت علی رند نے مستونگ اور ہنگومیں دھماکوں کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتےہوئے قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا زخمیوں کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی،انہوں نے کہاکہ آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے دن اپنے ہم مذہب مسلمانوں پر خودکش حملہ اور انہیں شہید کرنا بدترین دہشت گردی ہے اور امن کا درس دینے والا ہمارا مزہب اسلام کو دنیامیں بدنام کرنے کی شاخسانہ ہے اسلئے ریاستی تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملکر اس سوچ اور عناصر کی خاتمے کیلئےسخت کریک ڈاؤن شروع کرنا چاہیئے اور دعا کی کہ رب العزت زخمیوں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطاء فرمائیں اور جو شہید ہوئے ہیں اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطاء فرمائے۔
۔۔۔۔۔
کراچی (گدروشیا پوائنٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کیچ کے سنیئر رہنما میر زبیر رند نے مستونگ اور ہنگو بم حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے زیاں پر انتہائی افسوس کااظہار کیا۔ میر زبیر رند نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ میلادالنبی کی جلوس اور مسجد میں دہشت گردی کے ان واقعات کامقصد ملک میں مذہبی فرقہ واریت کو ہوا دیکر ملکی سالمیت کونقصان پہنچانا ہے مگر پوری قوم ان اندوہناک سانحہ کے خلاف متحد ومنظم ہے۔ انہوں نے کہاکہ عیدمیلادالنبی کے جلوس اورہنگو میں مسجد کے اندرموجود نمازیوں کونشانہ بناکر بے گناہ لوگوں کا خون ناحق بہایا گیاہے، ایسے واقعات میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ شہداء کے درجات کوبلند اور پسماندگان کو صبرجمیل کی توفیق دے۔

تربت(گدروشیا پوائنٹ)یوسی گھنہ واہس چیرمین فیصل بلوچ کی مستونگ خود کش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت
مستونگ خودکش دھماکہ ایک دلخراش واقعہ ہے جس سے پوری قوم غمزدہ ہے ،
12 ربیع الاول کے دن عاشقان رسول کے جلوس پر خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جلوس کو نشانہ بنانا ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کی گہری سازش ہے ،
مستونگ خودکش دھماکہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے دھماکہ میں شہداء اور زخمیوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ملک اور صوبے سے دہشت گردی کے ناسور ختم کرنے کےلئے پوری قوم پاک فوج اور اداروں کے ساتھ ہے ،
بے گناہ نتہے انسانوں کا خون بہانے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہے دہشت گردی کا مقصد بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تربت(گدروشیا پوائنٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر میر اصغر رندکا مستونگ میں بارہ ربیع الاول کی ریلی اور ہنگو میں مسجد میں دھماکوں کی مذمت
مستونگ اور ہنگو دھماکے انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے
کس قدر سفاک ہیں وہ عناصر جنہوں نے آج کے دن بھی انسانیت کا پاس نہیں رکھا
بے گناہ انسانوں کے خون سے کھیلنے والوں کو سخت سزا دی جائے آج کے بابرکت دن کے موقع پر خونریزی بڑی سازش کا حصہ ہے اور انسانیت کا قتل ہے ۔
بے گناہ انسانوں کے خون سے کھیلنے والوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ آیندہ ایسی سازش کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں
دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے آمین

۔۔۔۔۔۔۔۔

تربت(گدروشیاپوائنٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تمپ کے رہنما ہارون رحیم رند نے اپنے مذمتی بیان میں مستونگ میں عیدمیلادالنبی کی جلوس پر اور ہنگو میں مسجد پربم حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ دہشت گرد اور خودکش حملے کرنے والوں کی سراغ لگا کر اور ان حملوں کی پیچھے جتنے بھی سہولت کار ہیں انہیں ڈھونڈ کر قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ہمیں بہت دکھ اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اسلام کے نام کو استعمال کر کے اپنے مسلمان بھائیوں کو شہید کر رہے ہیں ہم ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور تمام شہداء کے بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی شہیدوں کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دیں اور تمام زخمیوں کو اللہ تعالی شفاء کاملہ عطا فرمائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تربت(گدروشیاپوائنٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مکران ڈویژن کے سینئر نائب صدر نواب شمبئےزئی اور ڈسٹرکٹ کیچ کے سینئر رہنما احد الہی میروزئی کا مستونگ میں بارہ ربیع الاول کی ریلی و جلوس اور ہنگو میں مسجد میں خودکش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت
مستونگ اور ہنگو دھماکے انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے بے پناہ لوگ شہید ہوئے ہیں ایسے حادثے مجموعی طور پر ملک و قوم کے لئے بہت بڑی سانحہ ہے عام عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بناکر ان کے خاندان کو عزاب میں مبتلہ کرنا کون سی بہادری ہے بے گناہ عوام پر دھماکے کرکے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی نا کام کوشش کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشتگردی میں ملوث دہشت گردوں کی سہولت کاروں کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے۔ زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے آمین

۔۔۔۔۔۔۔۔

مستونگ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں محمد بزنجو

گوادر(گدروشیاپوائنٹ)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ممبر صوبائی کونسل محمد بزنجو کا مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ دھماکہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔ مقدس دن پر عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں شرکت کے لیے آئے معصوم لوگوں پر حملہ انتہائی اذیتناک،افسوسناک،قبیح عمل ہے ۔محمد بزنجو

جلوس پر بم دھماکا ملک و دین دشمن قوتوں کا گھناونا اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، محمد بزنجو

سماج اور ملک دشمن عناصر ایسی کارروائیاں کرکے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، محمد بزنجو

ایسے عناصر مسلمان تو درکنار انسان کہلوانے کے بھی لائق نہیں۔انسانی جانوں کے ضیاع پر مجھ سمیت پوری قوم دکھی ہے ، محمد بزنجو

حکومت اور ریاستی کو چائے کے وہ واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے اور ان کو عبرت ناک سزا دے، محمد بزنجو

ملک کو اس وقت دہشت گردی سمیت معاشی مشکلات جیسے حالات کا سامنا ہے، اور ہمیں سب کو مل کر اس دہشت گردی ناسور کو ختم کرنے ہوگا، محمد بزنجو

مستونگ دھماکے سے ہر انکھ اشکبار ہے تمام بلوچستان اج کے اس واقعے سے انتہائی غمزدہ و افسردہ ہے، محمد بزنجو

حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام زخمی افراد کو بہتر سے بہتر طبی سہولت فراہم کرے،محمد بزنجو

الله تعالٰی شہید ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین ، پی پی پی رہنما محمد بزنجو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں