9

تربت،نواجوان طالب علم شاہ میر عبدالرحمن کو پیدائشی دل کا مرض نگل گیا

تربت(گدروشیاپوائنٹ)شاہی تمپ کے رہائشی نوجوان طالب علم شاہ میر عبدالرحمن دل میں سوراخ ہونے کے سبب کافی مدت سے علیل ہونے کے گزشتہ روز کراچی سے تربت سفر کے دوران انتقال کرگئے۔ جبکہ گزشتہ رات گشتنگ قبرستان میں مرحوم کا نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔ شاہ میر عبدالرحمن کے مامو چاکر بلوچ نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ شاہ میر پیدائشی دل میں سوراخ کے مرض میں مبتلا تھے۔ انکی دل کے تین آپریشن کامیاب ہوگئے تھے۔ جبکہ گزشتہ چند روز سے انہیں تکلیف کا سامنا کرنےکے سبب علاج کیلئے کراچی لے جایا گیا۔ ہسپتال میں چیک اپ کے بعد انکی کچھ گولیاں تبدیل کردی گئی تھیں بعد ازاں ہسپتال نے اجازت دیاتھا کراچی سے تربت کیلئے سفر کے دوران وہ انتقال کرگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں