9

تربت،بوائز ہائی اسکول شہرک کے زیراہتمام بلوچی زبان کے نامور شاعر مبارک کی یاد میں تقریب منعقد

تربت(گدروشیاپوائنٹ)گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شہرک کے زیراہتمام سے باتعاون شہرک یوتھ کیجانب سے شاعرِ آشوب مبارک قاضی کی یاد میں پروگرام منعقد کی گئی۔ جس میں اسکول کے بچوں اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ طلبہ نے اپنے محبوب شاعر، ادیب، فلاسفر اور قومی راھشون مبارک قاضی کو زبردست خراج عقدیت بھی پیش کیا۔ پروگرام کے مہمان خاص واجہ عصا راہی تھے۔ جبکہ پروگرام میں بچوں نے شاعر آشوب مبارک قاضی کی یاد میں اُن کے اشعار پڑھے۔ پروگرام میں مبارک قاضی کی زاتی زندگی، شاعری اور سیاسی قیدوبند سمیت دیگر پہلوؤں پر عارف قاضی، شاہد اسلم، شےحق فتح، درویش عزیز، کامران گچکی، فضل کرار، اور ندیم ساگر نے خطاب کیا۔ پروگرام میں علاقے کے معروف شخصیت نصرت حامد، کہدہ امتیاز، جہانزیب جان محمد سمیت اور دیگر نے شرکت کی۔ پروگرام میں شہرک یوتھ اور اسکول طلبہ نے اسکول کے پرنسپل محترم رفیق احمد سے اپیل کی گئی کہ شہرک پبلک لائبریری کو شاعر آشوب مبارک قاضی کے نام پر منسوب کیا جائے، جس میں اسکول کے ہیڈماسٹر نے دلچسپی اور رضامندی ظاہر کی۔ آخر میں اسکول کے پرنسپل نے تمام مہمانوں اور شہرک یوتھ کی تعاون کرنے پر شکریہ ادا کی، جبکہ پروگرام میں شہرک یوتھ کے نوجوانوں میں زہیر سبزل، اورعمران حامد نے سرگرم کردار ادا کیا۔ اسٹیج کے فرائض صادق وفا نے سرانجام دئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں