15

بی این پی مینگل کے زیراہتمام گرینڈ جلسہ منعقد

خاران(گدروشیاپوائنٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ رخشان این اے دو سو ساٹھ حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار برائے حلقہ این ثناء بلوچ کے حق میں جلسہ منعقد ہوا۔ جلسہ سے قومی اسمبلی کے امیدوار حاجی محمد ہاشم نوتیزئی۔صوبائی اسمبلی کے امیدوار برائے حلقہ پی بی تینتیس خاران ثناء بلوچ۔ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ.چیئرمین ضلع کونسل حاجی میر محمد جمعہ کبدانی۔ٹاون کمیٹی کے سابق وائعس چیئرمین میر ولی خان کبدانی۔آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن میر شاہ حسین مینگل وحید عامر سمالانی داد محمدقمبرانی نصیب اللہ قمبرانی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ھم خاران کے عوام کے خوشحالی امن و سلامتی کیلئے جدوجہد کررھے اور ھم خاران میں بدامنی اور کارڈ والوں کے خلاف مضبوط سیاسی قوت ہیں اگر خاران میں BNP کے علاوہ دیگر امیدواروں کو ووٹ دیا گیا تو 2013 کے حالات بن جائیں گے لوگ سکھ کا سانس بھی نہیں لے سکتے ہیں ہم بلوچ قوم کے حقیقی وارث جماعت ہے۔ اقتدار اور کرسی کیلئے اپنے پارٹی تبدیل نہیں کرسکتے ہیں اگر کوئی سیٹ کسی کے جی حضوری اور دربار میں حاضری سے ملتا ھے ایسے سیٹ پر لعنت بھیجتے ہیں اور بلوچ قوم پر ڈھائے گئے مظالم پر ھمارے آواز میں ضعیفی اور کمی نہیں ھوگا خاران کے غیرت مند بلوچ ان قوتوں کے آشیرباد سے الیکشن لڑنے والے ان درباریوں کو ووٹ کی پرچی سے انتقام لیں اور 8 فروری کو کلہاڑی کے نشان پر مہر لگائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں