76

بلوچستان نیشنل الائنس کے مرکزی صدر میجر جمیل احمد دشتی کا ناصر آباد کا دورہ

ناصر آباد (گدروشیا پوائنٹ) بلوچستان نیشنل الائنس کے مرکزی صدر و امیدوار صوبائی اسمبلی PB27 دشت مند میجر جمیل احمد دشتی، بلوچستان نیشنل الائنس کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی PB28 تمپ محمد ایوب، بلوچستان نیشنل الائنس کے نامزد امیدوار برائے صوبائی PB25 تربت سٹی و قومی NA258 پنجگور کم کیچ اسمبلی چاکر پیرل شے تگری نے ناصر آباد کا دورہ کیا،
جہاں ماسٹر اقبال کی قیادت میں ناصرآباد کے متعدد خاندانوں کے سربراہان نے اپنے عزیز و اقارب سمیت جبکہ تمپ سے عارف جلیس نے اپنے عزیز و اقارب سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر میجر جمیل دشتی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے باقاعدہ بلوچستان نیشنل الائنس میں شمولیت اختیار کرلی. میجر جمیل احمد دشتی نے نئے شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام نوجوانوں اور قابلِ احترام بزرگوں کو بلوچستان نیشنل الائنس میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یہ توقع ظاہر کرتا ہوں کہ نئے شامل ہونے والے محترم دوست اپنے تمام صلاحیتوں کے ساتھ بی این اے کو علاقے میں فعال اور منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے آنے والے جنرل الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ اس موقع پر بلوچستان نیشنل الائنس کے سینئر رہنما تاج بشیر رند و دیگر انکے ہمراه تهے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں