78

نصیراباد، آر جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ پریس کانفرنس

نصیر آباد(گدروشیاپوائنٹ)رابطہ جمعیت علماء اسلام پاکستان نصیرآباد ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سردارزادہ میر اسد خان عمرانی نے حلقہ این اے 254 سے بی اے پی کے امیدوار نوابزادہ میر خالد خان مگسی اور حلقہ پی بی 14 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار بابا غلام رسول عمرانی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے گوٹھ سردارزادہ اسدآباد عمرانی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی اے پی کے رہنما میر جعفر خان مگسی رابطہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی رہنما سردارزادہ میر انور خان عمرانی رابطہ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر حفیظ الرحمن صوبائی رہنما مولانا محمد عالم لانگو نواب خان پہنیار محمد صادق مگسی اصفر علی مینگل سمیت علاقے کے معتبرین معززین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ رابطہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سردارزادہ اسد خان عمرانی اور ڈاکٹر حفیظ اللہ کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ رابطہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سرپرست اعلی بزرگ سیاستدان حضرت مولانا محمد خان شیرانی کے احکامات کے مطابق کیا ہے ہمارے اس حمایت کے دوراس نتائج برآمد ہونگے رابطہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے تمام کارکنان اور ذمہداران 8 فروری کو نوابزادہ میر خالد خان مگسی اور سردار بابا غلام رسول عمرانی کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں اس موقع پر نوابزادہ میر جعفر خان مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے بزرگ سیاستدان مولانا محمد خان شیرانی سردارزادہ میر انور خان عمرانی سردارزادہ میر اسد خان عمرانی ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ اور مولانا محمد عالم لانگو کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے این اے 254 پر نوابزادہ میر خالد خان مگسی کی حمایت کا اعلان کیا انشاءاللہ ہم کامیابی کے بعد اپنے حمایتیوں ووٹرز سپورٹرز کو ساتھ لے کر چلیں گے اور حلقہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں