20

چیئرمین دبئی پورٹ نے آرمی ریلیف فنڈ کیلئے 25 لاکھ ڈالرزکا عطیہ دیا

ملاقات میں تباہ کن سیلاب کےباعث امدادی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا : آئی ایس پی آر— فوٹو: سوشل میڈیا
ملاقات میں تباہ کن سیلاب کےباعث امدادی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا : آئی ایس پی آر— فوٹو: سوشل میڈیا 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈ شیخ احمد سلطان بن سلیم نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں تباہ کن سیلاب کےباعث امدادی کوششوں اور بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شیخ احمد سلطان نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور آرمی ریلیف فنڈ کیلئے 25 لاکھ امریکی ڈالرز کا عطیہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں