28

انگلینڈ کیخلاف شاندار بولنگ، شاہین آفریدی بھی حارث رؤف کے معترف

فوٹو: حارث پی سی بی/ شاہین فائل
فوٹو: حارث پی سی بی/ شاہین فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف 19 ویں اوور میں 2 گیندوں پر 2 کھلاڑی آؤٹ کر کے پاکستان کو جیت کے قریب کرنے والے حارث رؤف کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

شاہین آفریدی نے انسٹاگرام پر حارث کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کیا بات ہے! واہ سبحان اللہ، واہ بھائی واہ’۔

گزشتہ روز7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دی۔

ہدف کے تعاقب میں ایک وقت انگلش ٹیم جیت کے بالکل قریب پہنچ گئی تھی، انگلینڈ کو 10 گیندوں پر 5 رنز درکار تھے جبکہ 3 وکٹیں اس کے ہاتھوں میں تھیں۔

تاہم پاکستانی فاسٹ  بولر حارث رؤف نے اگلی 2 گیندوں پرسیٹ بیٹر لیام ڈاؤسن کو کیچ اور اولی اسٹون کو شاندار یارکر پر آؤٹ کرکے پاکستان کو جیت کے قریب کیا۔

انگلینڈ کو آخری اوور میں 4 رنز جبکہ پاکستان کو ایک وکٹ درکار تھی تاہم 20ویں اوور کی دوسری گیند پر  شان مسعود نے ٹوپلی کو رن آؤٹ کرکے پاکستان کو 3 رنز سے کامیابی دلوادی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف 4 اوورز میں 32 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کرنے پر حارث رؤف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں