
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے بھی انگلینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے میں فتح کو ٹیم کا اتفاق اور ایک دوسرے پر اعتماد کا نتیجہ قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کے لیے اعظم صدیقی نے پردیس سے ایک پوسٹ شیئر کی، شیئر کی گئی تصویر میں بابر کے والد کو لندن برج کے پاس کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔
اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پردیس سے دیس والوں کو سلام ہے، میرے خیال میں آج پاکستانی کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ اُس کا آپس کا اتفاق، کچھ کر گزرنے کا جذبہ اور ایک دوسرے پر سب کا اعتماد اور عوام کی دعا اور پیار جیتا ہے۔
والدبابر اعظم نے مزید لکھا کہ جو جیتا وہی سکندر اور بہادروں نے بہادری سے میچ جیتا اور یہ بات ہماری بہادر قوم سے بہتر کون جان سکتا ہے۔
بابر اعظم کے والد نے بھی اپنی پوسٹ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔