13

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار800 روپے کمی ہوئی ہے— فوٹو: فائل
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار800 روپے کمی ہوئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج یکدم 6 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار800 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 43 ہزار 300 روپے پر آگئی ہے۔

10 گرام سونا 5،829 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 857 روپے کا ہوگیا ہے۔

ادھر عالمی صرافہ میں سونے کی  قدر 2 ڈالر کم  ہوکر 1640ڈالرفی اونس ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں