19

کراچی کی معروف کاروباری عمارت ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی

کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر آئی ٹی کے کاروبار کے مرکز ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 6 فائر بریگیڈ اور فائر فائٹرز روانہ ہوئے جو آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

پولیس کے مطابق آگ ٹیکنو سٹی کی چھٹی منزل پر لگی ہے جسے بجھانے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ سے متصل حسرت موہانی روڈ سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے جبکہ عمارت کو خالی کرایا جارہا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شہر بھر میں فائر سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور مزید چار گاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں