30

نوجوان کا دوست کو شادی کیلئے راضی کرنے کی خاطر پولیس کیساتھ ملکر گرفتاری کا ڈرامہ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

امریکی ریاست واشنگٹن میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی من پسند لڑکی کو شادی کے لیے راضی کرنے کی خاطر گرفتاری کا ڈرامہ رچایا۔

واشنگٹن پولیس نے ویڈیو کچھ روز قبل اپنے مصدقہ فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ ہی واقعے کی تفصیلات بھی بتائیں جس کے بعد انٹرنیٹ پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے لگی۔

امریکی محکمہ پولیس نے اپنی تفصیلی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں  وین مورس نامی شخص کی فون کال موصول ہوئی جس نے پولیس سے اپنی دوست کرسٹین کو شادی کے لیے منانے کی خاطر خود کو گرفتار کرنے کی درخواست کی جسے سنتے ہی پولیس نے انکار کر دیا۔

بعدازاں جب وین مورس نے پولیس سے درخواست کی اور معاملے کی سنگینی کا بتاتے ہوئے  اصرار کیا تو  محکمہ پولیس نے رضامندی ظاہر کی جس کے بعد شہری نے پولیس کو اپنا تیار کردہ منصوبہ سمجھایا۔

منصوبے کے مطابق پولیس وین مورس کو ایک ریسٹورینٹ سے اس کی دوست کرسٹین اور اس کے والدین کے سامنے سے گرفتار کر کے لےگئی، پولیس گاڑی میں بیٹھنے سے قبل وین نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کے لیے پروپوز کیا تو لڑکی نے رضامندی کا اظہار کیا۔

 ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین  دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ لڑکے کو اس حرکت پر نہ بھی ہو سکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں