
اسلام آباد میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے والد انجینیئر انعام الرحمان اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سارہ انعام کی میت ان کے والدین کے حوالے کی جائے گی اور مقتولہ کی نماز جنازہ 28 ستمبرکی دوپہر شہزادٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ جمعے کے روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے رکھا ہے۔
ترےرتےرتے