18

مفتاح اسماعیل مستعفی ہونے کے بعد کراچی آکر کس ہوٹل میں کونسا کھانا کھائیں گے؟

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اتوار کو وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا اپنے استعفے کے حوالے سے بیان سامنے آیا۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج میں نے نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ایک میٹنگ میں وزیر خزانہ کے عہدے سے زبانی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان پہنچنےکے بعد میں اپنا باقاعدہ استعفیٰ پیش کردوں گا۔

تاہم گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک صارف نے مفتاح اسماعیل سے سوال کیا کہ وزارت سے فراغت کے بعد کراچی پہنچ کر آپ کا پہلا پڑاؤ کس ہوٹل میں ہوگا؟

صارف کے سوال پر مفتاح اسماعیل نے جواب دیا کہ میں کراچی میں زاہد نہاری، ادریس نہاری، جاوید نہاری، الکباب، غفار اور میرٹھ کباب میں کھابے کھاؤں گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ دھورا جی کا گولا گنڈا بھی کھائيں گے ، خوش قسمتی سے ان کے پاس بہت چوائسز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں