38

حارث سے متعلق بیٹیوں نےکیا کہا؟ رضوان کی بابر سےگفتگوکی ویڈیو وائرل

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ان دنوں کچھ ویڈیوز وائرل ہیں جس میں کپتان بابر اعظم بھی موجود ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد رضوان کی بیٹیوں کے ساتھ ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں بیٹیوں نے میچ کے  ایوارڈ (مین آف دی میچ) سے متعلق سوال کیا۔

ویڈیو میں در اصل رضوان کپتان بابر کو بتارہے ہیں کہ ان کی بیٹیوں نے سوال کیا کہ کپ کس کو ملا جس پر رضوان نے بتایا کہ حارث رؤف کو ملا۔

محمد رضوان نے بات  جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں نے پھر سوال کیا کہ انہیں (حارث رؤف) کیوں ملا؟ جس پر میں نے کہا کہ میں نے خراب بیٹنگ کی، بیٹیوں نے کہا کہ آپ نے خراب کیوں کھیلا۔

رضوان کی بیٹیوں کے ہمراہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستانی بولرز نے چوتھے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کی تباہ کن بولنگ کے باعث پاکستان نے سنسنی خیز  مقابلے کے بعد انگلینڈ کو  3 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کی، اس میچ میں حارث رؤف کو شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

انہوں نے 4 اوورز میں 32 رنز کے عوض انگلینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں