29

مریم اورنگزیب سے بدتمیزی کرنیوالے پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد: سینٹرل لندن میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے  والے 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا وزارت داخلہ نے حاصل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  ملوث افراد میں 4 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں جن کی  شہریت کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کرلی گئیں۔

اب ان افراد کے  پاکستان سے جاری تمام کریکٹر سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کریکٹرسرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اورمختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کیے گئے، ان افراد کے نائیکوپ اورپاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

 وزارت داخلہ حاصل ہونے والی تمام معلومات کابینہ میں پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل مریم اورنگزیب کو لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے ایک کافی شاپ میں گھیر لیا تھا، اس دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین کارکنوں نے مریم اورنگزیب پر پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹانے کا الزام لگانے سمیت نامناسب زبان بھی استعمال کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں