17

اپوزیشن کے شور شرابے میں اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

حلف کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا اور ہنگامہ آرائی کی— فوٹو: اسکرین گریب
حلف کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا اور ہنگامہ آرائی کی— فوٹو: اسکرین گریب

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

گزشتہ روز اسحاق ڈار کئی سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وطن واپس پہنچے تھے۔ اسحاق ڈار نے آج سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا اور ان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حلف لیا۔

اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا اور ہنگامہ آرائی کی۔

پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کا گھیراؤ کیا اور اجلاس کےایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

دوسری جانب حلف اٹھانے کے بعد حکومتی اتحاد کے ارکان نے اسحاق ڈار کی نشست پر جاکر مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں