25

عمران کے جلسوں میں مانگنے سے متعلق کلپ چلانےکے سوال پر شہباز شریف نے کیا جواب دیا؟

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جلسوں میں مانگنے سے متعلق کلپ چلانے کے سوال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کی اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات کی۔

شہباز شریف نے صحافیوں کے سوالات کے بھی جواب دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان ہر جلسے میں آپ کی کلپ دکھاتے ہیں کہ آپ دنیا سے مانگنےمیں ماہرہیں؟

اس پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ’تو یہ پیسے دینے جاتے تھے باہر؟ میں مانگنے جاتا ہوں تو یہ تجوریاں لیکر جاتے تھے باہر؟‘

اس دوران ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں