26

عمران خان کو جی سی یونیورسٹی بلانے پر وائس چانسلر اہم کمیٹی سے فارغ

ڈاکٹر اصغر کی جگہ ڈاکٹر شعیب میر فیڈرل جامعات کیلیے تلاش کمیٹی کے رکن مقرر کردیے گئے، نوٹیفکیشن
ڈاکٹر اصغر کی جگہ ڈاکٹر شعیب میر فیڈرل جامعات کیلیے تلاش کمیٹی کے رکن مقرر کردیے گئے، نوٹیفکیشن

وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زیدی کو  وفاقی جامعات کے لیے قائم تلاش کمیٹی سے فارغ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بلا کر خطاب کرانے پر ڈاکٹر اصغر زیدی کو فارغ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اصغرکی جگہ ڈاکٹر شعیب میر وفاقی جامعات کے لیے قائم تلاش کمیٹی کے رکن مقرر کیےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں