
نواب شاہ میں برساتی پانی سے 10 فٹ لمبا مگرمچھ نکل آیا۔
نواب شاہ کے گاؤں مٹھل شر میں مگر مچھ نکلنے کا واقعہ پیش آیا جس پر علاقہ مکینوں نے وائلڈ لائف کو اطلاع دے دی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف یا انتظامیہ میں سے کوئی بھی نہیں پہنچا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی جام صاحب میں برساتی پانی سے دومگرمچھ نکلے تھے۔