19

ہندو یاتریوں کی کشتی الٹنے کے حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 61 ہوگئی

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

بنگلا دیش کے دریا میں کشتی الٹنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 61 ہوگئی،دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے،حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ریسکیو اور بحریہ کے غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے مزید 10 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں 17 بچے،30 خواتین شامل ہیں۔کشتی میں 50 ہندو یاتری سمیت 90 افراد سوار تھے۔

بنگلا دیشی حکام کے مطابق اتوارکو ہندو یاتری اپنے مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ شمالی ضلع پنچ گڑھ کے بودا قصبے کے قریب ان کی کشتی ڈوب گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں