27

پی اے سی نے نیب سے خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والوں کی لسٹ طلب کر لی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب سے خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے والوں کی پوری لسٹ طلب کرلی۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے ہدایت دی کہ چاروں صوبے جہازوں کا غلط استعمال کرنے والوں سے چارجز لیں اور نیب جہازوں کے استعمال پر نظر رکھے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں نور عالم خان نے کہا کہ یہ بات میں تمام سیاسی لیڈرز سے کر رہا ہوں کہ ہیلی کاپٹرز جلسے جلوسوں کیلئے نہیں ہوتے ان پر عوام کا پیسہ خرچ ہوتا ہے۔

سوئی ناردرن میں چیئرپرسن کی تعیناتی کے معاملے پر پی اے سی نے آڈٹ حکام کو ہدایت کی کہ چیئر پرسن کی تعیناتی کے پراسس کو ویریفائی کیا جائے اور کمیٹی کو بھی آگاہ کیا جائے۔

گیس کمپنیوں کی جانب سے ڈیفالٹرز سے ریکوریاں نہ کرنے پر اراکین کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے حکام کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں 67 ارب کی ریکوری یقینی بنائی جائے اور ڈیفالٹرز کے گیس کنکشنز بھی منقطع کئے جائیں۔

گیس کنکشنز نہ کھولنے پر چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری پٹرولیم سے پوچھا کہ پی اے سی کی ہدایات کے باوجود گیس کنکشنز کیوں نہیں کھولے گئے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ گیس کی قلت کی وجہ سے کنکشنز نہیں کھولے جس پر چیئرمین پی اے سی نے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں