30

قائد اعظم ٹرافی میں 19 سالہ بیٹر کی شاندار سنچری

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

قائد اعظم ٹرافی کے نئے سیزن کے آغاز  پر ہی 19 سالہ بیٹر نے  زبردست سنچری بنا ڈالی۔

 پہلے راؤنڈ کے پہلے دن ناردرن کے 19 سالہ بیٹر عبدالفصیح نے سدرن پنجاب کے خلاف 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

سینٹرل پنجاب سے کھیلنے والے ٹیسٹ اوپنر عبداللہ شفیق سندھ کے خلاف 189 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسری جانب ایبٹ آباد میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کے خلاف بلوچستان کے بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلے روز پانچ وکٹ کے نقصان پر 324رنز بنا لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں