29

امریکی سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیک پر فواد چوہدری کا ردعمل

اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں: عمران کی آڈیو لیکس میں گفتگو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق لیک ہونے والی آڈیو پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ’ نئی لیکس سے صرف یہ کنفرم ہوتا ہے کہ امریکی مراسلہ وزیر اعظم سے چھپانے کی کوشش کی گئی‘۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ٹوئٹ کی کہ’ میں بہت پہلے یہ ریکارڈ پر لا چکا تھا کہ سائفر  عمران خان سے چھپایا گیا تھا، آج کی آڈیو لیک میں یہ ثابت ہو گیا‘۔

واضح رہے کہ مبینہ امریکی سائفر سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں